اسلام آباد اگست 27(ٹی این ایس)تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں ہماری حمایت کرتیں تو اچھا ہوتا، ہونا یہ چاہیے تھا کہ سب اُن کے حق میں دستبردار ہوجاتے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر بطور صدارتی امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، فرخ حبیب بھی موجود تھے۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ ہونایہ چاہیےتھا سب ہمارے حق میں دستبردارہوجاتے۔
عارف علوی نے کہا کہ دائرہ کار میں رہتے ہوئے صدر کے کام کرنے کے بہت سے مواقع ہیں،انہوں نے بتایا کہ بی این پی سے بھی حمایت کے لیے درخواست کی تھی ۔ایم کیو ایم سے الائنس کے سوال پرعارف علوی نے جواب دیا کہ اچھا کیا اتحاد کیا، پاکستان بنانا ہے تو سب کو ساتھ لے کر جانا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جن پر لوگوں نے بھروسہ کیا ہو انہیں ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔