وزیر اعظم آج شام قوم سے خطاب کریں گے

 
0
101

اسلام آباد 28 فروری 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم روس، یوکرین تنازع کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کےآج شام قوم سے خطاب کی اطلاع دی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم روس، یوکرین تنازع کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔