لاہور قلندرز کی جیت، فواد چوہدری کا سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام

 
0
183

اسلام آباد 28 فروری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر لاہور سے اپنی محبت کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے لاہور قلندرز اور لاہور کے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے زندہ آباد کا نعرہ بھی لگایا۔

گزشتہ رات پی ایس ایل 7 میں لاہور کی جیت پر فواد چوہدری اس قدر خوش ہوئے کہ انہوں نے ایک پوسٹ کی، جس میں شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ محبت کب کسی اور سے ہے، یہ سر پھری بھی لاہور سے ہے۔

اس کے ساتھ انہوں نے لاہور قلندرز اور لاہور کے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے زندہ آباد کا نعرہ بھی لگایا۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی لاہور قلندر کو PSL 7 جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔