الیکشن کمیشن نے گریڈ 17 اور 18 کے 86 ریجنل ضلعی الیکشن کمشنرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کی ترقی و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

 
0
493

اسلام آباد نومبر 15(ٹی این ایس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گریڈ 17 اور 18 کے 86 ریجنل ضلعی الیکشن کمشنرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کی ترقی و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں جن میں سندھ کے 13، خیبر پختونخوا کے 14، بلوچستان کے 23 اور پنجاب کے 26 افسران شامل ہیں۔

بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 17 اور 18 کے 86 ریجنل ضلعی الیکشن کمشنرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کی ترقی و تبادلے کئے گئے ہیں،اس کے علاوہ الیکشن کمیشن ہیڈ آفس کے 9 افسران کے بھی تبادلے کئے گئے ہیں۔ سندھ میں قمبر شہداد کوٹ، دادو، سکھر، جیکب آباد، میرپور خاص کے ضلعی الیکشن کمشنرز کے تبادلے کر دیئے گئے۔ ضلعی الیکشن کمشنر راولپنڈی بختیار الملک کو تبدیل کر کے شانگلہ میں تعینات کیا گیا۔ اس کے علاوہ پنجاب سے لاہور، ملتان، رحیم یار خان، ڈی جی خان، گجرات، گوجرانوالہ سمیت متعدد اضلاع کے الیکشن کمشنرز کو تبدیل کر دیا گیا۔

ضلعی الیکشن کمشنر اسلام آباد کو تبدیل کر کے ریجنل الیکشن کمشنر ملتان تعینات کر دیا گیا۔ ریجنل الیکشن کمشنر لاہور سمیت پنجاب کے 26 افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمشنر لاہور عمران ظفر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر الیکشن کمشنر پنجاب سید شہزاد بشیر، الیکشن آفیسر راولپنڈی اسد اﷲ عریک، الیکشن کمشنر قلعہ عبداللہ شمس الدین کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی دی گئی ہے۔

الیکشن کمشن سیکریٹریٹ اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عنایت اللہ جمالی کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خضدار، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالواحد کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوادر تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عرفان کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیم اختر خان کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شیخوپورہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رمضان کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر حمید کو ترقی دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر مسعود احمد کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گوجرانوالہ II-، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد زبیر کمال کو ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب الیکشن کمیشن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔