عمران خان نے بنی گالہ زکوۃ کے پیسوں سے خریدا ،اتنے جھوٹ بولنے پر جلا وطن کر دینا چاہیے‘حنیف عباسی

 
0
289

لاہور نومبر 15(ٹی این ایس) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حنیف عباسی نے کہاہے کہ عمران خان نے بنی گالہ زکوۃ کے پیسوں سے خریدا ،اتنے جھوٹ بولنے پر جلا وطن کر دینا چاہیے اور جہانگیر ترین نے 12ایکڑ پر مشتمل برطانیہ میں محل خریدار ہے ،بتائیں اتنا پیسہ کہاں سے آیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 132کنال کا بنی گالہ کہاں سے خریدا ہے ان کے پاس کوئی جواب نہیں ، عمران خان نے بنی گالہ زکوۃ کے پیسوں سے خریدا ہے اور اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ جلا وطن کر دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین دونوں ہی نکالے جائیں گے ۔