عام انتخابات ہوتے نظرنہیں آرہے ،قومی حکومت بنے گی جو دو سال اصلاحات کر یگی ‘ پرویز الٰہی

 
0
338

لاہور دسمبر 17(ٹی این ایس)مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وزیر اعلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عام انتخابات ہوتے نظرنہیں آرہے اور قومی حکومت بنے گی، عمران خان سے اتحاد خارج از امکان نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ قومی حکومت بنے گی جو دو سال اصلاحات کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کیا گیا ، احکامات کی ٹیلیفونک ریکارڈنگ موجودہے۔ اس میں ملوث پولیس افسران وعدہ معاف گواہ بنیں گے اور آخر میں راناثنااللہ بھی یہی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے غلطی کی، انہیں این آراو سے منع کیاتھا۔انہوں نے عمران خان سے اتحاد کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میری تعریف کرتے ہیں، ان سے اتحاد کا امکان ہے۔