نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کی خبر ملنے پر پورا ہفتہ کوشش کے باوجودملاقات کی اجازت نہیں ملی،مریم نواز

 
0
312

لاہور مئی 30 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ انہیں خبر ملی تھی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں تبیعت ٹھیک نہیں ہے جس پر انہوں نے ملاقات کرنے کی بہت کوشش کی لیکن انہیں ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اب انہیں ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ ملاقات کی اجازت نہ دینے کا حکم ”اوپر“ سے آیا ہے۔ مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی طرف اشارہ کیا ہے کہ عمران خان نے ملاقات کی اجازت نہ دینے کا حکم دیا ہے۔


مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’ریکارڈ پر رہے کہ پچھلے دنوں مجھے طبیعت کی خرابی کی خبر کسی ذریعہ سے ملی تھی اور پورا ہفتہ کوششش کے بعد بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ہوم ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ اجازت نہ دینے کے احکامات “اوپر“ سے ظالمِ اعظم کی طرف سے جاری ہوئے۔ چھوٹے او کم ظرف انسان سے اور توقع بھی کیا؟‘۔
انہوں نے عمران خان کو ظالم اعظم قرار دے دیا کہ وہ انہیں اپنے والد سے ملنے نہیں دے رہے۔
اس سے پہلے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد نے بتایا تھا کہ ان کی طبیعت شدید خراب ہے اور انہیں انجائنا کی تکلیف ہے لیکن نواز شریف نے انہیں تاقید کی ہے کہ ریلیف لینے کے لیے ان کی بیماری کی تشہیر نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ’آج میاں صاحب سے ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ پچھلے چند دن سے ان کی طبیعت خراب ہے اور تین بار انجائنہ کا اٹیک بھی ہوا مگر انھوں نے مجھے تاکید کی کہ ان کے لیے کسی بھی طرح کا ریلیف لینے کے لیے ان کی بیماری کی تشہیر نہ کی جائے۔ کہا یہ معاملہ اب اللّہ اور ان کے درمیان ہے‘