محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کے ہاتھوں  نائب تحصیلدار(ر) اور پٹواری محکمہ مال جعلسازی، فراڈ اور ریکارڈ میں ردوبدل کے مقدمہ میں گرفتار

 
0
616

سرگودھا، ستمبر 04(ٹی این ایس):محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے نائب تحصیلدار(ریٹائر) سبط الحسن شاہ، اور خضر حیات، پٹواری محکمہ مال ضلع سرگودھا کو جعلسازی، فراڈ اور ریکارڈ میں ردوبدل کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کومحمد ناصر سکنہ خواجہ آباد تحصیل شاہ پور ضلع سرگودھانے درخواست گزاری کہ غلام مرتضی نے سبط الحسن شاہ نائب تحصیلدار، خضر حیات پٹواری سے ملی بھگت کرکے جعل سازی فراڈ اور دھوکہ دہی سے انتقال نمبری2638اور فرد بدر نمبر82کی رو سے میرے بھائی کا رقبہ خضرحیات اور غلا م مرتضی کے نام ٹرانسفر کو دی ہے۔ان خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے محمدخرم انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھا کو انکوائری آفیسر مقرر کیا اور انکوائری آفیسر کو ہدایت کی معاملے کے مکمل چھان بین کر کے رپورٹ پیش کریں۔ جس پرانکوائری آفیسر نے تفصیل سے انکوائری کی اورمعاملہ کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو پیش کی۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر صاحب نے مقدمہ نمبر61/2017تھانہ اینٹی کرپشن سرگودھا درج کرنے کے احکامات دئیے اور مقدمہ کی تفتیش محمد طارق ملک سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھا کو سپرد کی۔دورران تفتیش ملزم اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکے جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھانے سبط الحسن شاہ، نائب تحصیلدار، خضر حیات پٹواری اور غلام مرتضی کے خلاف جوڈیشل ایکشن منظور کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات دئیے۔اینٹی کرپشن سرگودھانے ملزم غلام مرتضی کو پہلے ہی گرفتا رکیا ہوا تھا اب سبط الحسن شاہ، نائب تحصیلدار اور خضرحیات پٹواری کی ضمانت ہائی کورٹ لاہور نے خارج کردی جس پر اُن کولاہور سے گرفتار کرکے اُن سے مزید تفتیش جاری ہے۔