این اے60کےضمنی انتخاب کے معاملہ میں تحریک انصاف اور عومی مسلم لیگ کے درمیان ٹھن گئی: شیخ رشید کو ٹکا سا جواب

 
0
408

ہم  ‏موروثی سیاست کے خاتمہ کا نعرہ لیکر آئے ہیں،‏ٹکٹ صرف پی ٹی آئی کےحقیقی ورکرکودیاجائےگا‏کسی کےبھائی اوررشتہ دارکوٹکٹ نہیں دیاجائےگا: پی ٹی آئی قیادت

‏راولپنڈی، ستمبر 04(ٹی این ایس):این اے60کےضمنی انتخاب کے معاملہ میں تحریک انصاف اور عومی مسلم لیگ کے درمیان ٹھن گئی ہے جس کے بعد شیخ رشیدکےبھتیجےشیخ راشدکوپی ٹی آئی قیادت نےٹکٹ دینےکافیصلہ موخرکر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  تحریک انصاف  کے مقامی رہنماء اور  کارکنان جو  شیخ رشید کو  بھر پور طریقہ سے نوازے جانے پر خاصے نالاں ہیں  کی ناراضی کے پیش نظر پی ٹی آئی کی قیادت نے  شیخ رشید اور ان کے پارٹی لیڈران کو بتادیا ہے کہ ہم  ‏موروثی سیاست کے خاتمہ کا نعرہ لیکر آئے ہیں،‏ٹکٹ صرف پی ٹی آئی کےحقیقی ورکرکودیاجائےگا‏کسی کےبھائی اوررشتہ دارکوٹکٹ نہیں دیاجائےگا۔