راولپنڈی: فیملی ہسپتال میں ویل چئیر  مانگنے کے تنازعہ پر مریض کے رشتہ دار پر ہسپتال عملہ کا مبینہ تشدد

 
0
644

راولپنڈی، ستمبر 04(ٹی این ایس): سرکاری ہسپتال میں ویل چئیر  مانگنے کے تنازعہ پر مریض کے رشتہ دار پر ہسپتال کے عملہ نے مبینہ طور پر  تشدد کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ہولی فیملی ہسپتال کا عملہ  عمومی طور پر   مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والوں  کیساتھ  ناروا سلوک کرتا ہے ۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی تبدیلی کے دعوے سرکاری ہسپتال انتظامیہ نے ہوا میں اڑ دئیے،ہولی فیملی ہسپتال میں مریضوں کے لئے ویل چئیر اور اسٹریچرز دستیاب نہیں،ایمرجیسنی میں مریضوں کے عزواقارب کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے ۔ ہسپتال آنے والے مریضوں کے تیمارداروں اور سکیورٹی گارڈز کے ساتھ  جھگڑے  اب معمول بن چکا ہے۔