احتساب عدالت کے باہر پیش آنے والے و اقعات کی تحقیقات جاری ،طلال چوہدری

 
0
358

اسلام آباد ،اکتو بر 14(ٹی این ایس): وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ احتساب عدالت کے باہر پیش آنے والے و اقعات کی تحقیقات جاری ہیں ،ْذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی ،ْ طلال چوہدری نے کہاکہ ہم عدالتوں کا احترام کرنے والے لوگ ہیں اور ہماری قیادت نے بھی ہمیں یہی سکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالت کے باہر سیکیورٹی حصار بنائے تھے اور کچھ لوگوں کے ان سیکیورٹی حصار کو توڑنے کی کوشش کی وجہ سے عدالت کے باہر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سارے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ جن لوگوں نے عدالت میں جانا ہوتا ہے ان کی ہی فہرست بنائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر عزم ہیں کہ آئندہ سماعت سے قبل اس معاملے کو حل کر لیا جائے گا۔