محا ذ آرائی نہیں نشاندہی کی ،ْہرشعبے کا اپنا دائرہ اختیار ہے ,احسن اقبال

 
0
356

واشنگٹن اکتو بر14(ٹی این ایس): وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2013 کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی اور سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے جس کی گواہی دنیا دے رہی ، میرا بیان کسی کے خلاف یا محا ذ آرائی نہیں بلکہ نشاندہی کی تھی کہ ہر شعبہ کا اپنا دائرہ اختیار ہے ،ْ معیشت پر وزارت خزانہ، منصوبہ بندی یا حزب اختلاف تبصرہ کر سکتے ہیں۔میڈیا  کے مطابق احسن اقبال نے کہاکہ دیگر سرکاری اداروں کو محتاط ہو نا چاہیے کیونکہ پھر دشمن ایسے بیانات کو لے کر پاکستان کی عالمی ساکھ کو متاثر کرتے ہیں۔

آدھے گلاس کو بھرا ہوا بتا کر امید دلائیں مایویسی نہ پیدا کریں۔اس سے قبل وزیر داخلہ احسن اقبال نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سی پیک کے تحت دو ہائڈل منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ دیامربھاشا ڈیم کیلئے پرویزمشرف اور یوسف رضاگیلانی نے افتتاح کیا تاہم زمین نہ حاصل کرسکے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے ایل این جی کے تین منصوبے شروع کیے ہیں اور اس کے تحت3600میگا واٹ انرجی حاصل ہوگی ،ْاس سرمایا کاری سے ملک میں انرجی کی صورتحال مستحکم ہوئی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ 2030تک پاکستان دنیا کے 20بہترین معیشت والے ممالک میںشامل ہوگا۔علاقائی روابط بڑھنے سے پاکستان تجارتی مراکز کا مرکز ہوگا۔ پاکستان میں لوگوں کا انداز زندگی بہتر ہورہاہے۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بتایا کہ چین سمیت مختلف ممالک سے سرمایا کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں اور پاکستان ترقی کی جانب بڑھ رہاہے۔ انھوں نے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب 2013میں جب حکومت شروع کی تو لوگوں نیکارکردگی پر شک کیا، کئی سقراط اور بقراطوں نے سوا لات اٹھائے کہ کیا یہ لوگ ملک کیحالات بدل پائیں گے۔احسن اقبال نے بتایا کہ ہم نیان سقراطوں اوربقراطوں پر توجہ نہ دی اور کام کرکے دکھایا، ملک میں انرجی ، معیشت اور سیکیورٹی صورتحال کوبہتر کیا۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں سیاحت تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے اور گزشتہ سال 10 لاکھ سیاحوں نے گلگت بلتستان کا رخ کیا اس کے علاوہ گزشتہ 2 سال میں یوم آزادی منانے کیلئے اربوں روپے خرچ کیے گئے ۔احسن اقبال نے بتایا کہ ہم صنعتوں کی بہتری کیلئے چار اہم اقدامات کررہے ہیں جن سے مزیدملازمت کے مواقع میسر ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے لوڈشیڈنگ اور بجلی کی کمی پر قابو پالیا ہے ،ْتعلیمی معیار بہترکرنے کیلئے قابل اساتذہ کی ضرورت ہے ،ْ ہمیں امید ہے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے۔