بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی سے ملانے کا پروپیگنڈا کر رہا ہے ٗمسعود خان

 
0
379

واشنگٹن دسمبر 5(ٹی این ایس)آزاد کشمیر کے صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہاہے کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی سے ملانے کا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ایک انٹرویومیں صدر آزاد کشمیر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی دہشت گردی نہیں ہورہی ٗکشمیری بھارت سے آزادی کے حصول کے لئے سیاسی جنگ لڑ رہے ہیں تاہم کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی سے منسلک کرنا درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو قتل اور ان پر تشدد کر رہا ہے لیکن کوئی تشدد اور جبر کشمیریوں کو حق خودارادیت سے دور نہیں کرسکتا۔صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری سیاسی مستقبل اور ریاستی الحاق کے لئے قسمت کا فیصلہ خود کریں گے جب کہ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ کرنے کا ذمے دار ہے۔صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے بھارت میں بڑھتی ہندو انتہا پسندی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں۔