یو اے ای کے صدر محمد بن زید النہیان کی رحیم یار خان آمد

 
0
137

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر پنجاب کے صوبے رحیم یار خان پہنچیں گے۔
وزیراعظم ہاس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف چاندنہ ائیرپورٹ رحیم یار خان پر متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کا پاکستان پہنچنے پر استقبال کریں گے۔
بعد ازاں دونوں رہنما پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کے مابین برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
پرنس شیخ سلطان بن حمدان رحیم یار خان سے ملحقہ چولستان میں ایک ہفتے تک قیام کریں گے۔
سرکاری سطح پر چولستان میں ایک ہفتے قیام سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔