مخیر حضرات رمضان المبارک کا انتظار کئے بغیر کورونا وائرس سے متاثرہ مستحق افراد کو زکوة لازمی دیں،اسلامی نظریاتی کونسل

 
0
429

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (ٹی این ایس) اسلامی نظریاتی کونسل نے مخیر حضرات پر زور دیا ہے کہ رمضان المبارک کا انتظار کئے بغیر کورونا وائرس سے متاثرہ مستحق افراد کو زکوة لازمی دیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے شعبہ ریسرچ کی طرف سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ ایک سال کی لازمی مدت کی تکمیل سے قبل مستحق اور یومیہ اجرت پانے والے غریب محنت کش طبقات کو زکوة اور صدقات کی ادائیگی احسن اور قابل تعریف عمل ہے تاکہ غریب اور مستحق افراد کو سہولت مل سکے۔ ایسی صورتحال میں مستحق افراد میں زکوة کی ادائیگی قابل تعریف ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے مخیر حضرات پر زور دیا ہے کہ وہ آگے آئیں اور گروپ بنا کر معاشرے کے مستحق متاثرہ مریضوں میں اپنے صدقات اور زکوة کے عطیات لوگوں کی عزت نفس مجروح کئے بغیر تقسیم کریں۔