شوگر اور بلڈ پریشر ہائی ، فواد چودھری نفسیاتی دباو کا شکار

 
0
121

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا لاہور کے سروسز ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔اس حوالے سے مکمل ایگزمینیشن رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق فواد چودھری کی بلڈشوگر 183، معمول سے زیادہ ہے جبکہ ان کا بلڈ پریشر 160 ریکارڈ کیا گیا جو کہ معمول سے زیادہ ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق فواد چودھری کے جسم پر تشدد کا بظاہر کوئی نشان نہیں۔فواد چودھری نفسیاتی دبا وکا شکار ہیں ، ابتدائی طبی معائنے پر نارمل ہیں ۔ ان کی صحت بارے کوئی خطرے کی بات نہیں ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق فواد چودھری پہلے سے ذہنی دباو کی ادویات کا استعمال کررہے ہیں۔
سروسز ہسپتال کے ماہر نفسیات بھی فواد چودھری کو چیک کررہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فواد چوہدری کیلئے سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر کو بھی بلا لیا گیا ہے۔ سیکاٹرسٹ ڈاکٹر فواد چودھری سے انکی بیماری اور ادویات کے حوا لے سے پوچھیں گے.
فواد چوہدری کا ایکسرے بھی کروایا جا رہا ہے جبکہ ان کی چھاتی کا بھی معائنہ کیا جا رہا ہے۔