وزیرصحت پنجاب میاں اسلم اقبال کورونا وائرس سے صحت یاب

 
0
484

اسلام آباد 02 نومبر 2020 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا کروناٹیسٹ منفی آگیا جس پر انہوں نے اللہ کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں کرنے والوں کے لیے بھی نیک تمنائیں ظاہر کیں۔

اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کرونا کی بیماری سے صحت یاب ہوگیا، عوام کے ساتھ کھڑا ہوں، کسی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

خیال رہے کہ 5 اکتوبر کو پنجاب کے دو وزرا وزیر صعنت و پیداوار میاں اسلم اقبال اور وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر صنعت و تجار ت پنجاب اور وزیر زراعت نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا اور عوامی سرگرمیاں بھی منسوخ کر دی تھیں۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ حسین جہانیاں گردیزی کی طبیعت بھی بہتر ہورہی ہے۔