وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی پشاور میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت

 
0
143

اسلام آباد 16 مئی 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی پشاور میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت خیبر پختونخواہ کے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب خیبر پختونخواہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہے۔ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والےافراد کے قتل کے کئی واقعات پہلے بھی خیبر پختونخواہ میں پیش آچُکے ہیں۔ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اقلیتی کمیونٹی سے متعلق پاکستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں وزیراعظم کی ہدایت کیمطابق رنجیت سنگھ اور کنول سنگھ کے قاتلوں کو جلد گرفتارکیا جائے۔ مقتولین کے لواحقین اورخاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں خاندان کو یقین دلاتے ہیں کہ وفاقی حکومت مجرمان کو گرفتار کرنے میں صوبائی حکومت کی مکمل معاونت کریگی۔