گنجمنڈی پولیس کی اہم کاروائی،رابری کی واردات میں ملوث بلال عرف بالی گینگ کا سرغنہ 02ساتھیوں سمیت گرفتار

 
0
327

راولپنڈی 21 جنوری 2022 (ٹی این ایس): گنجمنڈی پولیس کی اہم کاروائی،رابری کی واردات میں ملوث بلال عرف بالی گینگ کا سرغنہ 02ساتھیوں سمیت گرفتار، مسروقہ رقم 01لاکھ13ہزار روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری کی واردات میں ملوث بلال عرف بالی گینگ کے سرغنہ کو 02ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں محمد بلال عرف بالی، شعیب صابراور عدنان لیاقت شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ رقم 01لاکھ13ہزار روپے برآمدہوئے، شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران ملزمان سے مسروقہ رقم برآمد ہوئی،ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔