‘قلم دوات‘ پاکستان کی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی،شیخ رشید

 
0
403

 

راولپنڈی جولائی 25(ٹی این ایس) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان کی ساری توجہ نئے انتخابی حلقے 60 پر مرکوز ہے اور اہلیان راولپنڈی کو رات 10 بجے شکریہ ادا کروں گا، ‘قلم دوات‘ پاکستان کی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’آزاد خارجہ پالیسی دینے گے، غریب کا راج لائیں گے اور معیشت کو ٹھیک کریں گے‘۔شیخ رشید نے کہا کہ دہشت گردی کو ختم کرکے دم لیں گے اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ مل کر منشیات کا خاتمہ کریں گے۔