اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی افسران و جوانوں سے میٹنگ۔

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی افسران و جوانوں سے میٹنگ۔آئی جی اسلام آباد نے نمایاں کارکردگی پرافسران و جوانوں کو تعریفی اسناد سے نوازا، اردل روم میں محکمانہ و ذاتی مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے ایس پی سٹی زون محمد خرم اشرف اور ان کی ٹیم سے میٹنگ کی۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے نمایاں پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا اور ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا۔آئی جی اسلام آباد نے افسران و جوانوں کی محنت، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوان اسلام آباد پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسران آئندہ بھی قانون کی عملداری، شہریوں کے تحفظ اور عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی کے لیے اسی پیشہ ورانہ جذبے، محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں۔دریں اثنا، آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے سنٹرل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کے محکمانہ اور ذاتی مسائل براہِ راست سنے۔ انہوں نے متعلقہ امور کا جائزہ لیتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے اور متعلقہ افسران کو ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کے جائز مسائل کا بروقت اور میرٹ پر حل، بہترین کارکردگی کی حوصلہ افزائی اور شہریوں کو مؤثر پولیس سروسز کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اہم ترجیحات ہیں۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ احساسِ ذمہ داری، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیں تاکہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔