الیکشن کمیشن نے عمران خان اورشہبازشریف کی ٹی وی ٹاک کا نوٹس لے لیا

 
0
370

الیکشن کمیشن نے متعلقہ شخصیات اور چینلز کو نوٹس جاری کردیئے
اسلام آباد جولائی 25(ٹی این ایس)الیکشن کمیشن نے عمران خان اور شہبازشریف  کی ٹی وی شو میں گفتگو کو نوٹس لے لیا۔انتخابی مہم ختم ہونے کےبعد عمران خان  اور شہبازشریف  کے ٹی وی شو میں گفتگو پر الیکشن کمیشن نے سختی سے نوٹس لیا ہے اور تینوں شخصیات کو اظہار وجوہ کے نوٹس بھی جاری کردیئے ہیں جب کہ متعلقہ ٹی وی چینلز کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے لہٰذا اس سے اجتناب کیاجائے ورنہ ٹی وی چینلز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔