پولنگ کے دوران تعینات فوجی اہلکار پرپھول نچھاور

 
0
338

اسلام آباد جولائی 25 (ٹی این ایس)پاکستان میں جاری پولنگ کے عمل کے دوران شہریوں نے پاک فوج سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کرنے کا خوبصورت انداز اپنایا ووٹنگ کے لئے آئے ایک شخص نےفوجی اہلکار پرپھول نچھاور کر دیئے جبکہ اسی دوران پولیس اہلکاروں کو نظر انداز کردیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شائع ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر سیکیورٹی پر مامور فوجی افسر پر پھول برسائے جارہے ہیں۔ٹوئٹر پر شائع ہونے والے اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ صوبہ خیبرپختونخوا کا ایک علاقہ ہے، تاہم اس کا نام واضح نہیں کیا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار بھی فوجی اہلکار کے پاس کھڑا ہے، تاہم پھول صرف فوجی اہلکار پر برستے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔