اسلام آباد پولیس کے 178افسران کی اگلے عہدوں پرترقی

 
0
325

اسلام آباد جون 12 (ٹی این ایس ) پولیس کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نےاسلام آباد پولیس کے 178افسران کو ان کے اگلے عہدوں پرترقی دیدی۔ترقی پانے والوں میں 8انسپکٹر,19سب انسپکٹر,27 اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 124ہیڈکنسٹیبلز شامل ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کی پروموشن کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی.ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں آئی جی اسلام آباد نے سینئر افسران کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے.اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام افسران کی ترقی پانے کے بعد ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔آئی جی نے کہا کہ تمام افسران اپنے اگلے عہدوں پر ایمانداری,نیک نیتی اور خدمت کے جذبے سے فرائض سرانجام دیں۔