مضبوط پالیسی سے پاکستان کو خوشحال اور ترقی پسند بنا سکتے ہیں ، بلاول بھٹوزرداری.

 
0
516

لاڑکانہ /اسلام آباد12 جون (ٹی این ایس)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو مضبوط جمہوریت معاشی انصاف اور مضبوط خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے ۔ مضبوط پالیسی سے پاکستان کو خوشحال اور ترقی پسند بنا سکتے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ابھی لمبا سفر ہے ،ابھی اور بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 200 لاڑکانہ سے میرے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے ہیں ۔یہ وہی حلقہ ہے جہاں سے میری ماں ، نانی اور نانا نے الیکشن لڑا تھا۔