انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 121 روپے 50 پیسے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

 
0
359

کراچی12 جون (ٹی این ایس) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 66 پیسے مہنگا ہوکر 121 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے 88 پیسے مہنگا ہوچکا ہے اور آج ڈالر نے 1.66 روپے کی چھلانگ لگائی ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 115.62 روپے سے بڑھ کر 121.50 روپے کی بلند سطح پر پہنچ چکا ہے.