پاکستان اسٹاک ایکسچینج بدترین کارکردگی کرنیوالی مارکیٹ بن گئی

 
0
161

اسلام آباد 11 جون 2022 (ٹی این ایس): پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایشیا کی تیسری بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی مارکیٹ بن گئی، اگست2020میں ایشیا کی بہترین مارکیٹ کا اعزازحاصل کیا تھا۔

سابق وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ پی ایس ایکس ایشیا کی تیسری بدترین کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالی مارکیٹ بن گیا، پی ٹی آئی حکومت کے تحت یہ اسٹاک ایکسچینج کی بہترین کارکردگی تھی اور اگست2020میں ایشیا کی بہترین مارکیٹ کا اعزازحاصل کیا تھا۔

خیال رہے ایک سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے باعث خطے کی تیسری بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ بن گئی۔

تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پورے رواں مالی سال (جولائی – جون) میں سری لنکا کے بعد خطے میں دوسری بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ بن گئی، عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق، پی ایس ایکس نے موجودہ مالی سال میں آج تک ڈالر کی شرائط میں تقریباً 31 فیصد کمی کی ہے۔

سروے میں کہا گیا بینچ مارک انڈیکس میں گزشتہ ایک سال کے دوران 13.25 فیصد (یا 6,376 پوائنٹس) کی کمی ہوئی ہے اور جمعرات کو 41,736 پوائنٹس پر دو سال کی کم ترین سطح کے قریب بند ہوا۔