گرینڈ ڈیزائن کے تحت سارا کام ہورہاہے، وزیر اعظم کو نااہل کرانے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے

 
0
310

اسلام آباد مارچ 8(ٹی این ایس) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف سب کچھ گرینڈ ڈیزائن کے تحت ہورہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان لوگوں کو بھی کٹہرے میں لایا جائے جن کی وجہ سے وزیر اعظم نااہل ہوا۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے،6 ماہ ہو گئے لیکن آج تک یہ نہیں پتہ چل سکاکہ میرے خلاف الزام ہے یا نہیں کیونکہ اگرکرپشن کاالزام ہوتاتوکیس 2 ماہ میں حل ہوجاتا، یہ گرینڈ ڈیزائن ہے جس کے تحت سارا کام ہورہاہے یہ جعلی کیس ہے ان لوگوں کو کٹہرے میں لانا چاہیے جن کی وجہ سے وزیر اعظم نا اہل ہوا، 6 ماہ میں کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ چیئرمین سینیٹ کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی گئی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی رضاربانی کولاتی ہے تو حمایت کریں گے کیونکہ وہ ایسے امیدوار ہیں جن پر ساری جماعتوں کا اتفاق ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اس انسان کودیکھناچاہتے ہیں جوجمہوریت پسندہو، ملک کو آگے چلنا چاہیے،سیٹ پر کمزور بندے کو بٹھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے اگر پیپلز پارٹی رضا ربانی کو نہیں لانا چاہتی تو ہم اپنی پارٹی کے اندر ایسا بندہ ڈھونڈیں گے۔