پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں شہباز شریف نے راجہ پرویز اشرف کو سوال کر نے سے روک دیا، ساہیوال میں کوئلے کا پاور پلانٹ لگانے کا کوئی جواز نہیں تھا ،ْراجہ پرویز اشرف … بریفنگ کے بعد سوال کر لیں، شہباز شریف

 
0
429

اسلام آباد جنوری 01 (ٹی این ایس): پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں شہباز شریف نے راجہ پرویز اشرف کو سوال کر نے سے روک دیا اور کہاہے کہ میرے دور میں پنجاب حکومت نے 2 ایل این جی بجلی گھر بنائے، ان دونوں بجلی گھروں کی بجلی اس وقت نیشنل گرڈ میں جا رہی ہے۔ منگل کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین میاں شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا جس میں شہباز شریف نے راجہ پرویز اشرف کو سوال کرنے کی اجازت نہیں دی۔اجلاس میں میاں شہبازشریف نے کہا کہ میرے دور میں پنجاب حکومت نے 2 ایل این جی بجلی گھر بنائے، ان دونوں بجلی گھروں کی بجلی اس وقت نیشنل گرڈ میں جا رہی ہے۔رانا تنویر نے راجہ پرویز اشرف سے کہا کہ آپ خود وزیر اعظم رہے ہیں ، آپ کو تو یہ معلوم ہوگا۔اجلاس میں سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ساہیوال میں کوئلے کا پاور پلانٹ لگانے کا کوئی جواز نہیں تھا۔جس پر شہبازشریف نے راجہ پرویز اشرف کو سوال کرنے کی اجازت نہیں دی اور مشورہ دیا کہ بریفنگ کے بعد سوال کرلیں۔اجلاس میں وزارت توانائی کے سیکرٹری پاور ڈویژن نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کو بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کوآئی پی پیز کو 450 ارب روپے ادا کرنے ہیں، سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر کے منصوبوں سے 12 ہزار 334 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، سرکولر ڈیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، بجلی کے شعبے میں سرکولر ڈیٹ 755 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔وزارت توانائی کے سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ پاور ہولڈنگ کمپنی کا قرض 607 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، پاور سیکٹر کے مجموعی واجبات 1362 ارب روپے تک پہنچ گئے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی کی پیداوار کی استعداد 33 ہزار 316 ،اصل پیداوار 31 ہزار میگاواٹ ہے ، ہائیڈل سے 27 ،آر ایل این جی سے 26 ، تیل سے 16 ،گیس سے 12 فیصد بجلی بن رہی ہے، کوئلے سے 9 ،ایٹمی توانائی سی5 اور دیگر ذرائع سے 5 فیصد بجلی پیدا ہو رہی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر کے منصوبوں سے 12 ہزار 334 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، سی پیک کے تحت 3ہزار 340میگاواٹ کی7 منصوبے مکمل کیے جا چکے ،7 ہزار 240 میگاواٹ کے 13 منصوبے جاری ہیں، ساہیوال کول پاور پلانٹ میں انتہائی حساس ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہے، یہ پلانٹ ماحول کے لیے نقصان دہ نہیں ہے، قائداعظم سولر پاور پارک کی استعداد 400 ، اصل پیداوار 360 میگاواٹ یومیہ ہے، ساہیوال میں بجلی گھر 27 ماہ میں بنا۔