شاباش مریم نواز! آپ نے شاندار کارنامہ کیا، سلام پیش کرتے ہیں، فیصل جاوید

 
0
336

اسلام آباد جولائی 26 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک کے سینیٹر فیصل جاوید نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر کہا شاباش مریم نواز آپ نے شاندار کارنامہ کیا، سلام پیش کرتے ہیں ، لیگی حکومت کی نااہلی بے نقاب کرنے پر آپ تحسین کی مستحق ہیں۔جمعہ کو سینیٹرفیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کے ٹوئٹ کے درعمل میں کہا شاباش مریم نواز! لیگی حکومت کی نااہلی بے نقاب کرنے پر آپ تحسین کی مستحق ہیں۔
فیصل جاوید نے کہاکہ مریم بی بی! ملکی تاریخ کی بدترین کارکردگی بے نقاب کرتی رہیں، سچ بولنے کے لئے یقینا حوصلہ درکار ہوتا ہے، مریم بی بی آپ نے شاندار کارنامہ کیا، سلام پیش کرتے ہیں۔یاد رہے مریم نواز نے تنقید کے چکر میں ورلڈ بینک کی دو ہزار پندرہ ، سولہ اور سترہ، اٹھارہ کی رپورٹ ٹوئٹر پر ڈال دی تھی اور اپنے ہی والد کی حکومت کو نالائقوں اور نااہلوں کی حکومت قرار دیا تھا۔