اسلام آباد ، بارہ سالہ بچی کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

 
0
425

اسلام آبادمارچ 8(ٹی این ایس): تھانہ گولڑہ پولیس نے بارہ سالہ بچی کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے .تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ گولڑہ کے علاقے سیکٹر ایف بارہ میراجعفر کی کچی آبادی سے بارہ برس کی بچی کو مبینہ طورپرزیادتی کانشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کرقتل کردیاگیا تھا۔معصوم بچی کی نعش کچی آبادی میں واقع ایک خالی جھگی میں پڑی ہوئی چارپائی سے برآمد ہوئی تھی ۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے بچی کی نعش قبضے میں لے کرپمز ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی تھی۔

پولیس زرائع کے مطابق دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،جبکہ ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے فرارنسک سائنس ایجنسی میں بھیجے جائیں گے،