اسلام آباد مارچ 8(ٹی این ایس)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے پاکستانی معاشرے میں خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان بنانے اور نوزائیدہ پاکستان کو مضبوط بنانے میں عورتوں کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان کے بنانے اور نوزائیدہ پاکستان کو مضبوط کرنے میں عورتوں کا کردار مردوں کے برابر رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان ادھورا ہوتی اگر عورتوں کا قابل قدر رول نہ ہوتا۔ تاریخ کا کوئی تحریک عورت کے رول کے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکی ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے ثابت کیا کہ عورت ایک بہترین ماں اور ساتھ کرشمائی قائد بھی ہو سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو عورت کیلئے نہ صرف مثال ٹہری بلکہ انکو بااختیار بنانے کیلئے مثالی اقدامات بھی اٹھائیں، محترمہ بینظیر بھٹو نے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوکر تاریخ رقم کردی ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عورتوں کے حقوق کیلئے مثالی کردا کیا ہے













