لیگی وزرا کی پی ٹی آئی کی خواتین کے خلاف مبینہ تضحیک آمیز زبان  کےاستعمالکے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد منظور

 
0
3991

اسلام آباد ، مئی  02 (ٹی این ایس):  لیگی وزرا کی پی ٹی آئی کی خواتین کے خلاف تضحیک آمیز زبان استعمال کرنے پر قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری نے ن لیگ کے وزرا کی جانب سے پی ٹی آئی کی جماعت کی خواتین کے خلاف تضحیک آمیززبان استعمال کرنے پر ایک مذمتی قرار داد پیش کی ،قرار دا د میں موقف اختیار کیاگیا کہ ایوان لیگی وزرا کے الفاظ کی مذمت کرتا ہے ، تاہم سپیکر نے اس قرار داد کو متفقہ طور پر منظورکر لیا۔