پشاورمیں ممکنہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ نافذ، حساس مقامات اور اہم تنصیبات پر اضافی نفری تعینات کر کے پولیس افسران اور جوانوں کی چھٹیاں منسوح کردی گئیں

 
0
313

شہر بھر میں پولیس موبائل ،رائیڈر سکواڈ ،آ ر آر ایف اور کیو آر ایف خصوصی گشت کریں: سی سی پی او کی ہدایت

پشاور، مئی  02 (ٹی این ایس):  صوبائی دارالحکومت پشاورمیں ممکنہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت  حساس مقامات اور اہم تنصیبات پر اضافی نفری تعینات کر کے پولیس افسران اور جوانوں کی چھٹیاں منسوح کردی گئی ہیں۔

سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے شہر بھر میں پولیس گاڑیوں ، رائیڈر سکواڈ ، آر آر ایف اورکیو آر ایف کو خصوصی گشت کرنے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چاک و چوبند رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے اور غیرملکی ایجنسیوں اور دہشتگرد تنظیموں کے ممکنہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر ڈویژنل ایس پیز کی قیادت میں شہر بھر میں خصوصی ناکہ بندیاں کی گئی ہیں۔ حساس مقامات اور اہم تنصیبات پر اضافی نفری تعینات کر کے پولیس افسران اور جوانوں کی چھٹیاں منسوح کر دی گئیں ۔شہر بھر میں پولیس موبائل ،رائیڈر سکواڈ ،آ ر آر ایف اور کیو آر ایف کو خصوصی گشت کرنے کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پشاور پولیس کو ہمہ وقت متحرک رہنے اور جرائم پیشہ افراد پر بھی خصوصی نگرانی کر نے کی ہدایت کی کر دی گئی ہے۔