وزیراعظم کا اکتوبرسےقبل فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کروانےکا اعلان

 
0
321

اسلام آباد ،مئی 2(ٹی این ایس):وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اکتوبر2018ء سے پہلے فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کا ایجنسی ڈویلپمنٹ فنڈ ختم کردیا ، سپریم کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھا دیا ہے،10 سالوں میں ایک ہزارارب فنڈزدیے جائیں گے، فاٹا میں پاک فوج کی قربانیوں سے امن قائم ہو۔ انہوں نے آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا میں پاک فوج کی قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات فاٹا عوام کی ضرورت ہے۔ہم چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوکر فاٹا اصلاحات کو مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھا دیا ہے۔ایجنسی ڈویلپمنٹ فنڈ کوختم کردیا گیا ہے۔ فاٹا کے عوام کون سے نجات مل جائے گی۔وزیراعظم نے اعلان کیا کہ فاٹا کی ترقی کیلئے فنڈز دیے جائیں گے۔دس سال میں ایک ہزار ارب فاٹا کودیے جائیں گے۔ ضروری ہے کہ فاٹا کو بھی فنڈز دیے جائیں تاکہ دوسرے علاقوں کی طرح فاٹا میں بھی ترقی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا میں لوکل باڈیز الیکشن اکتوبر سے پہلے ہوں گے۔حکومت نے طے کیا کہ بلدیاتی الیکشن کروایا جائے گا۔تاکہ وہاں کے عوام کوان کاحصہ مل سکے۔