قسطوں پر گاڑیاں اور موٹر سائیکل خرید کر دینے کے بدلے بیس فیصد ایڈوانس وصول کرنے والی کمپنی ٖفراڑ نکلی،سادہ لوح لوگوں کے اربوں روپے ہڑپ کرلئے، مالک فرار

 
0
533

راولپنڈی، مئی  02 (ٹی این ایس): مری روڈ پر واقع ایک نجی کمپنی، عسکری گروپ انویسٹمنٹ، جو قسطوں پر گاڑیاں اور موٹر سائیکل خرید کر دینے کے بدلے میں بیس فیصد ایڈوانس وصول کرتی ہے کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس نے سادہ لوح عوام کے اربوں روپے ہڑپ کر لئے ہیں۔

ٹی این ایس کے ذرائع کے مطابق کمپنی کے پاس بنیادی طور پر  کسی قسم کی کوئی گاڑی یا موٹر سائیکل موجود ہی نہیں ہے اسکے باوجود  عوام کو دھوکہ دینے کیلئے ایڈوانس رقم لی جاتی ہے

ک ذرائع کے مطابق مپنی کا اصل مالک غائب بھانڈا پھوٹنے کے بعد  غایب ہوگیا ہے جبکہ کمپنی کے ملازمین نے متاثرہ افراد کو ٹال رہے ہیں۔

رقم انوسٹمنٹ کروانے والے درجنوں افراد تھانہ نیو ٹاؤن گئے جہاں پولیس نے کمپنی کے دفتر سے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

نیو ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ  وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔