راولپنڈی (ٹی این ایس) پیرودھائی پولیس نے بھتیجے کو قتل اور بھابھی کو زخمی کرنے والا گرفتار کرلیا، زیر حراست اشتہاری نے راستے کے تنازعہ پر بھتیجے کو قتل اور اسکی والدہ کو زخمی کیا تھا،مقدمہ اکتوبر 25 میں درج کیا گیا، زیرحراست اشتہاری واردات کے بعد سے روپوش تھا، پیرودھائی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا













