راولپنڈی پولیس کی ون ویلنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن،  200 مو ٹر سائیکلیں  ضبط

 
0
487

سی بھی شاہراہ پر ون ویلنگ نہیں ہونے دی گئ،پولیس کے سپیشل سکواڈ متحرک ہیں اور مزید قانونی کاروئی جاری ہے: سی ٹی او محمد بن اشرف

راولپنڈی، اگست  15( ٹی این ایس): راولپنڈی ٹریفک پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر ون ویلنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے اب تک 200 مو ٹر سائیکلیں  ضبط کر کے مختلف تھا نوں میں بند کر دیں۔

سی ٹی او محمد بن اشرف نے بتایا کہ ون ویلنگ کے لئے تیار کی گئ مو ٹر سائیکلوں اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف  بھی بھر پور کاروائیاں کی جارہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ  کسی بھی شاہراہ پر ون ویلنگ نہیں ہونے دی گئ،پولیس کے سپیشل سکواڈ متحرک ہیں اور مزید قانونی کاروئی جاری ہے۔