رحیم یار خان: پولیس کا قحبہ خانہ، جوئے کے اڈے، پتنگ و ڈور فروشوں کی دکانو ں پر چھاپے، چارمردوں اور خواتین، 4 جواری اور دو دکاندار گرفتار

 
0
405

ایک اور کاروائی میں چھ ملزمان سے 77لیٹرشراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلی گئی

رحیم یارخان، اگست  15( ٹی این ایس): پولیس کا قحبہ خانہ پر کامیاب چھاپہ، چارمردوں اور خواتین کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔  ملزمان کو تھانہ منتقل کر لیا گیا، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

پولیس کاجوئے کے اڈے پر کامیاب چھاپہ، تاش کے پتوں کے ذریعے جواء کھیلتے ہوئے4جواری گرفتار، داؤ پر لگی ہوئی14ہزارروپے کی نقدی،4موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کرلیئے۔قبضہ میں لے کر تھانہ منتقل، سب انسپکٹر کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

پولیس کا چھاپہ، پابندی کے باوجود پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے والے دو دکانداروں کو گرفتارکرلیا، 20عدد پتنگیں اور8عدد گٹے ڈور کے برآمد کرلئے، قبضہ میں لے کر تھانہ منتقل، اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کی مدعیت میں پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ پابندی کے باوجود گٹکا سپاری فروخت کرنے والے دکاندار کو بھی  پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا، تھانہ منتقل، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

پولیس کی کارروائی، چھ ملزمان سے 77لیٹرشراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ قبضہ میں لے کر تھانہ منتقل، اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کی مدعیت میں پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

دریں اثناء چوری کی آٹھ وارداتوں میں ملزمان، سامان دکان، نقدی، مویشی، واٹر کولر، کپڑے، موبائل، درخت، ایل ای ڈی اور موٹر سائیکل چرا کرفرار ہوگئے۔ متاثرہ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔