رحیم یار خان:کھانا پکانے کے دوران جل جانے والی لڑکی چل بسی جبکہ یرقان کے باعث مزید تین افراد کی اموات واقع ہوئی

 
0
417

حادثات میں شدید زخمی ہوئے تین نوجوان از جان ہوگئے

رحیم یارخان، اگست  15( ٹی این ایس): کھانا پکانے کے دوران کپڑوں میں آگ لگنے کے باعث 60فیصد جھلس کر شدید زخمی ہونے والی 20 سالہ دوشیزہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی۔

دریں اثنا رحیم یارخان میں کالے یرقان کے باعث اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا، خاتون سمیت مزید تین افراد ہسپتال میں چل بسے ہیں۔

دوسری طرف ٹریفک کے مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والے تین نوجوان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔