تنگوانی  میں پاکستان کے آزادی کے دن کو بڑے عقیدت اور احترام سے منایا گیا،ختلف اداروں سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں منعقد کی گئیں

 
0
656

تنگوانی، اگست  15( ٹی این ایس): تنگوانی  میں پاکستان کے آزادی کے دن کو بڑے عقیدت اور احترام سے منایا گیا۔ مختلف اداروں سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں منعقد کی گئیں۔ انتظامیہ کی جانب سے منی اسٹیڈیم میں پر وقار تقریب ہر زبان پر پاکستان زندہ آباد دل دل پاکستان جان جان پاکستان کے الفاظ گونجتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ میں 14 آگسٹ پاکستان کے آزادی کے دن کے موقع پر خوشی بڑے اور جذبے سے منا کر ضلع انتظامیہ، میونسپل کامیٹی، محکمہ تعلیم کی جانب سے مرکزی تقریب گولیمار میں منی اسٹیڈیم گرائونڈ میں ہوئی جس میں پرچم کشائی ڈپٹی کمشنر راجہ طارق حسین، ایس ایس پی رٹائر کیپٹن حیدر رضا اور رینجرس کرنل محمد ادریس سمیت دیگر نے کی اس موقع پر رینجرس اور پولیس کے اہلکاروں نے سلامی دیکر پریڈ کی تقریب میں مختلف سیاسی سماجی رھنماؤں اور افسروں نے شرکت کی۔

اس شاندار پروگرام میں معصوم طلباء نے وطن عزیز کے شان میں زبردست تقریریں بہی کیں جن کو انعام بہی دیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی راجہ طارق حسین، ایس ایس پی رٹائر کیپٹن حیدر رضا اور رینجرس کرنل محمد ادریس نے کہا کہ کندھکوٹ والوں جس جوش اور جذبے سے جشن آزادی کا دن منایا ہے جس پر دل خوش ہوئی ہے یہاں کی عوام اپنے وطن سے اپنی جان سے بہی زائد محبت کرتے ہیں پاکستان ہمارے بڑوں کی دی ہوئی قربانی کے باعث وجود میں آیا ہے اسلئے ہم آج زندگی گذار رہے ہیں پاکستان کی ترقی کیلئے ہمارے طلباء نوجوانوں کو چاہیئے کہ تعلیم کے میدان میں اپنی صلاحیتیں دکہا کر اعلیٰ مقام حاصل کریں اس موقع پر ٹیبلوز پیش کئے گئے مقامی فنکاروں وطن عزیز پر ملی نغمے بہی گائے اس موقع پر سی ایم او مقصود احمد جتوئی، سیٹھہ نند لال، عبدالعلی بھلکانی، شھمور بھنگوار، وکیل دیدار بھنگوار، رحمت ﷲ چنہ، لیاقت علی کھوسو، علی حسن ملک، راجہ گوپی چند،پیر بخش بھنگوار، مصطفیٰ آکاش، ڈاکٹر وویک کمار اور احمد علی مغل سمیت دیگر نے بہی شرکت کی دوسری جانب گاؤں دیدار خان کھوسو سے نوجوانوں نے ظھیر احمد کھوسو کی قیادت میں سؤ سے زائد موٹر سائیکلوں کی ریلی نکالی کندھکوٹ شہر پہنچ کر شہر کا گشت کیا جس کے بعد گھنٹہ گھر چوک پر پاکستان زندہ آباد، پاکستان شان ہمارا، دل دل پاکستان جان جان پاکستان سمیت وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے نعریبازی کی قومی امن کامیٹی وطن سے محبت کا اظہار کرنے کیلئے 300 میٹر قومی پرچم اٹہا کر رحمت ﷲ چنہ، رئیس علی گوھر بھیو، ماجد سہریانی اور شاھد بھٹی سمیت دیگر کی قیادت میں شاندار ریلی نکالی گئی جس میں سؤ سے زائد لوگوں نے شرکت کی ریلی مختلف روڈوں راستوں سے ہوتے ہوئے منی اسٹیڈیم، اناج منڈی، مین بازار، گھنٹہ گھر، ڈی سی روڈ ھیبت روڈ سے ہوتے ہوئے پریس کلب تک پہنچی الخدمت کی جانب سے طلباء میں تقریری مقابلہ کرانے کا پروگرام رکہا گیا جس میں وطن عزیز کے حوالے سے اچہی تقریر کرنے والوں طلباء میں الخدمت کے صدر ڈاکٹر امان ﷲ سہریانی سمیت دیگر نے انعام دیئے جبکہ جشن آزادی کے پروگرام مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں بہی پروگرام منعقد کیئت گئے جبکہ رسالدار، 27 میل میں بہئ ریلیاں نکالی گئیں۔