تنگوانی: جشن آزادی کے موقع پر بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی،شہر کے اندر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 10 گھنٹوں کے بجائے خوشی کے دن 14 گھنٹوں سے بھی تجاوز کرگئی

 
0
304

تنگوانی، اگست  15( ٹی این ایس): شہر کے اندر ضلع انتظامیہ جشن آزادی کے موقع پر بھی سیپکو ایک دن کی بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کرا سکا۔ شہر کے اندر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 10 گھنٹوں کے بجائے خوشی کے دن پر بھی  14 گھنٹوں سے تجاوز کر  گئی جس سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں مشتاق خان چاچڑ، شاھنواز مرھیٹو، اصغر شیخ، ابراھیم خاکی اور مصطفیٰ آکاش سمیت دیگر نے کہا کہ سیپکو والوں کی عوام سے زیادتیاں عروج پر ہیں بجلی بند کر رہے ہیں مزید بل بھیج کر عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے اسلئے ہم میڈیا کی مدد سے سیپکو کے چیف، اعلیٰ عملداروں اور ضلع انتظامیہ ڈی سی اور دیگر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی زیادتیوں اور ناانصافیوں کا فوراً نوٹیس لیکر ازالہ کیا جائے تاکہ عوام سے کوئی بہی زیادتی نہیں کر سکے،