27 صفر کا جلوس آراے بازارسے برآمد ہو گا، پولیس ذرائع

 
0
955

راولپنڈی اکتوبر 26 (ٹی این ایسو):27 صفر کا جلوس آراے بازارسے برآمد ہو گا، ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی کا پولیس افسران کے ھمراہ روٹ کا جائزہ، ایس پی پوٹھوہار نے موقعہ پر سیکورٹی سے متعلق ہدایات جاری کی، ایس پی پوٹھوہار نے جلوس سیکورٹی کو فول پروف بنانے اور مشکوک افراد پر نظر رکھنے کی ھدایات دیں، جلوس کی سیکورٹی کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات، جلوس کے روٹ پر روف ٹاپ اور سادہ کپڑوں میں بھی اہلکار تعینات، جلوس کی سیکورٹی کے لئے مربوط سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے، جلوس کے اختتام تک فول پروف سیکورٹی فراہم کی جاۓ گی۔