پولیس نے شادی کا جھانسہ دیکر لوٹنے والا گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا

 
0
364

راولپنڈی اکتوبر 26 (ٹی این ایس): پولیس نے شادی کا جھانسہ دیکر لوٹنے والا گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ ملزمان مختلف حیلہ بہانوں رقم لوٹنے کے لیے شکار کو اپنی گرفت میں لیتے ہیں۔ پولیس نے ملک نصرت اقبال مدعی مقدمہ کی درخواست پر بجرم 382/420 ت پ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ملزمان نے 2016 میں شبانہ نامی لڑکی کا رشتہ میرے بیٹے حمزہ علی سے کروایا۔ لڑکی شبانہ کے متعلق انگلینڈ نیشنلٹی ظاہر کی، اور رخصتی کے لیے لڑکے کا ویزہ کا مطالبہ کیا۔ جو اس دوران ساڑھے چار لاکھ روپے اور 5 تولے طلائی زیورات غبن کر لیا۔
جس کے بعد 2019 میں ویزہ کے لیے ساڑھے تین لاکھ روپے منگوائے جو ملزمان نے گلیکسی موبائیل S4 اور رقم چھین لی۔ درخواست گزار
سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ پولیس نے واردات میں ملوث 3 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں جہانگیر خان ولد ٹکا خان سرغنہ، افتحار حسین ولد فضل حسین اورعامر شھزاد ولد محمد بشیر شامل ہیں،جن سے مزیدانٹروگیشن جاری ہے۔ ملزمان سے پولیس مزید انٹروگیشن جاری ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولیت کاروں کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف اگر دیگر سورس سے درخواست موصول ہوئی تو مزیدضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔