سی پی او راولپنڈی کے احکامات کرائم فائٹر SHO ملک کاشف نے ہمراہ ٹیم 222 گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا

 
0
493

راولپنڈی اکتوبر 27 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی کے احکامات کرائم فائٹر SHO ملک کاشف نے ہمراہ ٹیم 222 گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا بھاری اسلحہ برآمد مختلف ڈکیتیوں سمیت اسلحہ کی نوک پر گاڑیاں چھیننے زمینوں پر قبضے جیسے سنگین جرائم میں ملوث سی پی او راولپنڈی کی SHO روات کو شاباش مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ایس پی صدر کی زیر نگرانی پولیس کی گینگ کے دیگر ملزمان کی تلاش جاری پولیس زرائع کے مطابق راولپنڈی میں مختلف جرائم میں ملوث گینگ کی فوری گرفتاری کے لئے سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا نے راولپنڈی پولیس کو احکامات جاری کئے جن کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس پی صدر کی زیر نگرانی تھانہ روات ایس ایچ او ملک کاشف نےپولیس کی تربیت یافتہ ٹیم تشکیل دیتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 222 گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جرائم میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گرفتار ملزمان سنگین جرائم اسلحہ کی نوک پر ڈکیتیاں گاڑیاں چھیننا زمینوں پر قبضے سمیت دیگر جرائم میں ملوث بتاۓ گئے ہیں جن سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ھے جبکہ پولیس گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے میں مصروف ھے پولیس کے مطابق گینگ کے خلاف قبل ازیں بھی مختلف تھانوں سنگین جرائم کے مقدمے درج ہیں تھانہ روات پولیس کی کاروائی پر سی پی او راولپنڈی نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ھے