مورخہ 27 جولائی 2019 کو جناب چوہدری ممتاز حسین صاحب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ ہمراہ ملک امان صاحب سول جج اسلام آباد ایسٹ اور سعد بن اسد اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے

 
0
31963

اسلام آباد جولائی 27 (ٹی این ایس): مورخہ 27 جولائی 2019 کو جناب چوہدری ممتاز حسین صاحب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ ہمراہ ملک امان صاحب سول جج اسلام آباد ایسٹ اور سعد بن اسد اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ جناب چوہدری ممتاز حسین صاحب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ جب جیل ہذا پہنچے تو جیل کے چاک و چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی اور سنئیر سپرنٹنڈنٹ جیل ثاقب نذیر چوہدری صاحب کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

معزز جج صاحب نے خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، کچن اسیران، جیل ہسپتال، بی کلاس اور بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ معزز جج صاحب نے نو عمر وارڈ میں وویمن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام چلنے والی الیکٹریکل، ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسز کا معائنہ کیا۔ معزز جج صاحب نے جیل کے اندر مقید خواتین اسیران، ان کے بچوں اور نو عمر اسیران میں گفٹ پیک تقسیم کیے۔

معزز جج صاحب نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے جیل انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی، اس کے علاوہ جیل کے اندر صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور اسیران کو دی جانے والی طبی و دیگر سہولیات پر جیل انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

جناب چوہدری ممتاز حسین صاحب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 04 اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ حسب الحکم فاضل جج صاحب 04 اسیران کو جیل ہذا سے رہا کر دیا گیا۔