شہریوں کو ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے صاف پانی کی فراہمی کیلئے آب پاک اتھارٹی قائم کی جارہی ہے، عثمان بزدار

 
0
1528

لاہور جولائی 27 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہیپاٹائٹس سے بچاؤکاشعوربیدارکرنے کیلئے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس سے پاک پنجاب ہماراعزم ہے ۔ ہیپاٹائٹس کے مرض کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے تمام مکاتب فکر اپنا کردارادا کریں ۔ویکسی نیشن اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ ممکن ہے۔
ہیپاٹائٹس کے مختلف اسباب دورکرنے کیلئے ہر سطح پرموثر حکمت عملی اپنانا ضروری ہے ۔انہوںنے کہا کہ شہریوں کو ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے صاف پانی کی فراہمی کیلئے آب پاک اتھارٹی قائم کی جارہی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے علاج اور احتیاطی تدابیر سے متعلق سرکاری ہسپتالوں میں شعور و آگاہی دی جارہی ہے ۔صوبہ بھر میں مربوط پالیسی کے تحت ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک اورپی کے ایل آئی مرض کی تشخیص اورعلاج کیلئے فعال کرداراد ا کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔