راولپنڈی(ٹی این ایس) چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو پنجاب سارہ احمد کی ہدایات پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو راولپنڈی کی جانب سے ریسکیو آپریشن

 
0
74

راولپنڈی ( ) چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو پنجاب سارہ احمد کی ہدایات پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو راولپنڈی کی جانب سے ریسکیو آپریشن ٹیم نے ماہ اکتوبر و نومبر کے دوران اب تک 112 عدم توجہی کا شکار بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا جبکہ بچوں سے بھیک منگوانے جیسی سرگرمیوں میں استعمال کرنے والے سماج دشمن عناصر و مافیا کے خلاف 13 مقدّمات درج کروا کر ملزمان کو گرفتار کروایا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر علی عابد نقوی نے بیورو کی موجودگی کارکردگی و سرگرمیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ حفاظتی تحویل میں لئے جانے والے بچوں کو راولپنڈی شہر کی سڑکوں، چوراہوں اور معروف تجارتی مراکز میں بھیک مانگنے کے لئے اور اسی قسم کے دیگر گھناؤنے کاموں میں استعمال کئے جاتے تھے۔ حفاظتی تحویل میں لئے جانے والے ان بچوں میں سے 45 بچوں کو بھیک مانگتے ہوئے، 32 بچوں کو کاغذ و کچرا اکٹھے کرتے ہوئے، 26 بچوں کو مختلف چیزیں بیچنے کی آڑ میں بھیک مانگتے ہوئے جبکہ 9 بچوں کو دیگر ناپسندیدہ سرگرمیوں میں استعمال کئے جانے کی بنا پر حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔

علی عابد نقوی نے بتایا کہ بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لینے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر شیڈول کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہیں ۔۔۔ ڈسٹرکٹ آفیسر کے مطابق رواں سال جنوری سے اب تک راولپنڈی سے کُل 788 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے اب بھی چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی تحویل میں 71 بچے موجود ہیں جن کو مکمل تحفظ، رہائش، خوراک و لباس، تعلیم و ہنر، دینی تعلیم، نفسیاتی وطبی اور تفریحی سہولیات بہم پہنچائیں جا رہی ہیں ۔۔۔