تھانہ ٹیکسلا پولیس کی اہم کاروائی،اندھا قتل 24 گھنٹے میں ٹریس

 
0
151

راولپنڈی 13 جون 2021 (ٹی این ایس): تھانہ ٹیکسلا پولیس کی اہم کاروائی،اندھا قتل 24 گھنٹے میں ٹریس، مقتول کا اپنا باپ ہی قاتل نکلا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی عبدالغنی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش کی مدد سے اندھے قتل کو 24گھنٹے میں ٹریس کرتے ہوئے مقتول کے باپ عبدالنبی کو گرفتا کر لیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم عبدالنبی نے خاندانی رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے جمعہ کے روز اپنے بیٹے کو قتل کیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی عبدالغنی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سی پی او محمد احسن یونس نے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ ا وٹیکسلا اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔