چکوال رکشہ پر کرتب دکھانے کی ویڈیو وائرل ڈی ایس پی ٹریفک ملک مجید کی فوری کاروائی کی ھدایت کمسن رکشہ ڈرائیور دھر لیا گیا

 
0
408

راولپنڈی 13 جون 2021 (ٹی این ایس): چکوال رکشہ پر کرتب دکھانے کی ویڈیو وائرل ڈی ایس پی ٹریفک ملک مجید کی فوری کاروائی کی ھدایت کمسن رکشہ ڈرائیور دھر لیا گیا تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ ضلع چکوال میں رکشہ پر ویلنگ کرتے ایک کمسن کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کا نوٹس ڈی پی او چکوال نے لیتے ہوئے کاروائی کے احکامات جاری کئے جبکہ واقعہ کا علم ہوتے ھی ڈی ایس پی DTO چکوال ملک مجید نے فوری کاروائی کی ھدایت جاری کی ٹریفک پولیس چکوال نے ھدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنے اپنے سیکٹرز میں چھان بین شروع کر دی جس میں انسپکٹر تصور عباس نے تلہ گنگ میں فوری کروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے میں رکشہ ڈرائیور پکڑ لیا ڈی پی او چکوال کی ٹریفک پولیس ٹیم کو شاباش جبکہ اہل علاقہ نے ٹریفک پولیس کی کی كاركاردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا